اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

(آئی این این نیوز)

اسرائیل کی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا، 27 سال کا احمد ارکات اپنی بہن اور ماں کو لینے جارہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے کار میں سوار احمد کو کئی گولیاں ماریں۔

احمد پر الزام لگایا گیا کہ وہ اپنی گاڑی فوجیوں کی گاڑی سے ٹکرانا چاہتا تھا، جبکہ اسی رات اس کی بہن کی رخصتی تھی، خود اس کی شادی بھی ایک ماہ بعد طے تھی۔