چین میں روبوٹس شفیس اور ویٹر بن گئے

(آئی این این نیوز)

چین میں کورونا کے باعث روبوٹس نے شیفس اور ویٹرز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

کیفے کی صفائی، گاہکوں کو کھانا پیش کرنا یا پھر صارفین کو خوش آمدید کہنا روبوٹس کی ذمہ داری ہے۔

سفید اور گلابی رنگ کے ان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ صرف بیس سیکنڈز میں ایک میل تیار ہوجاتی ہے۔

کیفے میں موجود یہ روبوٹس اتنے تیز رفتار ہیں کہ بیک وقت چھ سو لوگوں کی خدمت کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث چین میں 47 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 78 ہزار 428 ہوگئی ہے۔