وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر مظفر آباد جائیں گے

(آئی این این نیوز)

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر مظفر آباد جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 1142 میگاواٹ کے کوہالہ پن بجلی منصوبے پر سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوگئے، معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبے میں 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ منصوبے سے آزاد جموں میں روز گار کے مواقع پیدا ہونگے۔