پاکستان: کورونا کیسز 195745 اموات 3962

(آئی این این نیوز)

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ زیادہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں چین، فرانس، سعودی عرب، ترکی اور جرمنی سے بھی آگے نکل کر 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسزکی نسبتا ًکم تعداد رپورٹ ہوئی ہے اور نئے 2 ہزار 775 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 59 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 95ہزار 745 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 962 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7ہزار 615 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 84 ہزار 168 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 75 ہزار 168 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 178 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 71 ہزار 987 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 629 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 303 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 879 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 ہزار 981 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 119 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 9 ہزار 946 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 109 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 398 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 23 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 962 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 25 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔