آج کشمیریوں کیلئے احساس کیش پروگرام کا اعلان کیا جائیگا

(آئی این این نیوز)

معاون خصوصی سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کے لوگوں کے لیے احساس کیش پروگرام کا اعلان کریں گے۔

معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر 219 دیہاتوں کے لیے احساس کیش کا اعلان کیا جائے گا۔

ثانیہ نشترنے کہا کہ ایل او سی پر تمام 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد خاندانوں کے لیے 3 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔