پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر آج پارلیمنٹ میں احتجاج کرینگے، مریم اورنگزیب

(آئی این این نیوز)

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج پارلیمان میں احتجاج کرے گی۔

ایک بیان میں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے خواجہ آصف کو تمام اپوزیشن جماعتوں سے اس حوالے سے رابطےکی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مل کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے میں واپسی کا مطالبہ کرے گی، تاریخ کے بلند ترین 33 فیصد اضافے کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج میں شامل ہوں گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومتی سرپرستی میں سرگرم چینی مافیا کے بعد پٹرول مافیا کو پارلیمنٹ میں بے نقاب کرنے کا فیصلہ

کیا ہے۔