ڈاکوؤں کی واردات کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی

(آئی این این نیوز)

لاہور: گجرپورہ میں ڈاکوؤں نے دوران واردات 19 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

پولیس کےمطابق لڑکی ایک کلینک پر کمپاؤنڈر ہے جسے گجر پورہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈاکٹر نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ کلینک بند کرکے جارہے تھے کہ راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے روکا، 4 ڈاکو کمپاؤنڈر لڑکی کو کھیتوں میں لے گئے اور گینگ ریپ کیا۔

ڈاکٹر نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ ڈاکو نقدی، موبائل فون اور سونے کی بالیاں لوٹ کر لے گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔