عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

کورونا وائرس نے دیگر صنعتوں کے ساتھ تیل کی صنعت کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور  مانگ میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 15 فیصد کمی آئی ہے۔

کورونا وائرس دنیا کے 166 سے زائد ملکوں میں پھیل کر دنیا بھر کی معیشت کو شدید متاثر کررہا ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتیں بھی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمتیں 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور اس کی فی بیرل قیمت15 فیصد کمی کے بعد 22.90 ڈالر ہوگئی ہے