سٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز اور صنعتوں کیلئے شرح سود میں کمی کر دی

(آئی این این نیوز)

رپورٹ : اقبال چوہدری

کراچی:  سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹرز اور صنعتوں کے لیے شرح سود میں کمی کر دی۔

اعلامیہ کے مطابق ایکسپورٹرز کو قرض 6 کی بجائے اب 5 فیصد پر ملے گا ، بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد ریفائنانس ریٹ گھٹائے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2020 سے اب تک بنیادی شرح سود میں 6٫25 فیصد کمی کی ہے۔