وزرا، مشیر اور بیورو کریسی کام کرے ورنہ گھر جائے: وزیراعظم عمران خان

(آئی این این نیوز)

رپورٹ : اقبال چوہدری

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا وزرا، مشیر اور بیورو کریسی کام کرے ورنہ گھر جائے، بریفنگز نہیں، کارکردگی دکھانا ہوگی، حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔

 وزیر اعظم نے اجلاس میں برہمی کا اظہار کیا اور پرفارمنس ریکارڈ ڈائری میں نوٹ کرنا شروع کر دیا۔ عمران خان نے اعلیٰ افسران کی کلاس لیتے ہوئے کہا وزراء، مشیران، معاونیں اور بیوروکریٹس کو حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کے حقائق بتاتا ہوںگے۔