سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ دی جائے گی

(آئی این این نیوز)

رپورٹ : اقبال چوہدری

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ جاری کرنےکی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اورپنشن 27 جولائی کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایڈوانس تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ اگرعید الاضحیٰ 31جولائی کو ہوئی تو تنخواہ اورپنشن ایڈوانس جاری کی جائے گی۔