دنیا کو جاننے کیلئے سیکھنے کاعمل بہت ضروری ہے: ہانیہ عامر

(آئی این این نیوز)

لاہور:  اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ ہر روز اپنے بارے میں کچھ نہ کچھ جانتی اور سیکھتی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ وہ اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، جنہوں نے انہیں اتنی ساری نعمتوں سے نوازا ہے۔ سوشل میڈ یا پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ وہ ان تمام افراد کی بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں زندگی کے اصل معنی بتائے اور ان کی زندگی میں خوشیاں بکھریں۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ دنیا کو جاننے کیلئے سیکھنے کا عمل بہت ضروری ہے، ہماری زندگی میں ہونے والے واقعات ہی ہمیں درس دیتے ہیں جس سے سیکھنا ہمارا کام ہے۔