تھیٹر کے معروف اداکار البیلا کی آج 16 ویں برسی‌

(آئی این این نیوز)

لاہور:  ورسٹائل اداکار البیلا کی 16 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 50 کی دہائی میں لاہور سے کیا۔

رپورٹ کے مطابق اختر حسین 1941 میں گوجرہ میں پیدا ہوئے، پاکستانی اسٹیج اور فلم میں البیلا کے نام سے شہرت پائی۔ اسٹیج سے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ٹی وی پر پنجابی ڈرامہ ’ اک سی بادشاہ‘ میں اکبراعظم کا کردار نبھایا جو بہت سراہا گیا۔ اس ڈرامے میں اکبر کے بیٹے شہزادہ سلیم کا کردار مرحوم امان اللہ نے ادا کیا تھا۔

البیلا نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا تاہم ان کی اصل پہچان تھیٹر ڈرامے تھے، البیلا 17 جولائی 2004 کو لاہور کے مقامی ہسپتال میں عارضہ قلب کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے، ان کے نبھائے کردار آج بھی پرستاروں کے دلوں میں ان کی یاد زندہ رکھے ہوئے ہیں۔