حالیہ دہشت گردی کے پیشِ نظر رینجرز کا سندھ کی جیلوں میں آپریشن

(آئی این این نیوز)

پاکستان رینجرز (سندھ) نے حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیشِ نظر سینٹرل جیل کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں آپریشن کیا۔ 

سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا جب کہ  تینوں جیلوں کے تمام بیرکس اور سیلز کی تفصیلی تلاشی بذریعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے لی گئی۔

سندھ رینجرز کے مطابق تلاشی کے دوران مختلف ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی کی گئی جن میں ٹیلی ویژن، بریکٹ فین، فریج، ائیر کولر، ناخن تراش، قینچی، لائٹرز، سٹیپلر ز، دستی گھڑی، گولڈ چین، پیڈسٹل فین اور سٹیبلایزر شامل ہیں