کراچی کی مویشی منڈی میں مہنگے جانوروں سے شہری پریشانی میں مبتلا

(آئی این این نیوز)

رپورٹ : اقبال چوہدری

کراچی:  کراچی کی مویشی منڈی میں مہنگے جانوروں نے خریداروں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا، دوسری جانب منڈی میں آئے ننھے بچوں نے ہار نہ مانی، اپنے بڑوں کو خوب منڈی میں میں ادھر سے ادھر گھماتے رہے۔

منڈی میں آئے بچوں نے بھی جانور خریدنے سے پہلے نام کا انتخاب کیا اور ہار نہ مانتے ہوئے طے کیا کہ آئے تو جانور لیکر ہی جائیں گے۔ قربانی کے جانور کی فروخت میں کہیں بات بنی تو کہیں بحث جاری رہی لیکن بیوپاری بھی منہ مانگے داموں پر بہ ضد رہے۔