جنوبی وزیرستان: کیڈٹ کالج اسپنکئی میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

(آئی این این نیوز)

وزیستان:  وزیرستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے لگا، کیڈٹ کالج اسپنکئی جنوبی وزیرستان میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیرستان امرزئی کی ٹیم نے فائنل جیت لیا۔پاکستان بھر سے آئے کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم نے رنراپ ٹرافی حاصل کی۔ پروگرام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو قومی سطح پر دوسرے صوبوں کے کھلاڑیوں کے برابر مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔