وزیراعظم کی ہدایت پر’ارطغرل غازی‘ کے بعد ایک اورترک ڈراما پیش کیا جائے گا

(آئی این این نیوز)

کراچی: 

پاکستان میں ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی بے پناہ مقبولیت کے بعد اب ایک اور ترکش ڈراما ’’یونس ایمرے/امرہ‘‘ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر بہت جلد پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پرپیش کیا جائے گا۔

رواں برس اپریل میں رمضان المبارک میں ترکی کا مشہورڈراما ’’دیریلش ارطغرل‘‘ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراردو میں ڈب کرکے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے نام سے پی ٹی وی پرپیش کیا گیا (یہ ڈراما اب بھی آن ایئرہے) جس نے مقبولیت کے وہ ریکارڈ توڑے جسے دیکھ کر ترک فنکار بھی حیران رہ گئے۔