گلگت بلتستان 2 میں دوبارہ گنتی، فتح اللہ 96 ووٹوں سے کامیاب ہو گئے: شہباز گل

(آئی این این نیوز)

اسلام آباد: معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان 2 میں دوبارہ ہونے والی گنتی میں پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 96 ووٹوں سے کامیاب ہو گئے۔

معاون خصوصی شہبازگل نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ فتح اللہ کو پہلے 2 ووٹوں کی لیڈ تھی، دوبارہ گنتی چئیرمین بلاول زرداری کے احتجاج کے بعد ہوئی۔شہبازگل کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان اور آپ میں فرق ہی یہی ہے کہ آپ جتنی بار کہو گے حلقے کھلیں گے، جب جب الیکشن آزاد اورشفاف ہو گا آپ ہاریں گے۔