دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے، آج رات روانگی‌

(آئی این این نیوز)

لاہور:  تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ جانے والے قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے، کھلاڑی آج رات روانہ ہوں گے۔

پہلا میچ 18 دسمبر کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 20 دسمبر کو سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو مکلین پارک، نیپئر کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2021ء تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔