کوئٹہ: سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا

(آئی این این نیوز)

کوئٹہ:  کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں موسم سرما کی شدت بڑھتے ہی گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا جس سے خواتین کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

کہتی ہیں کہ اکیسویں صدی میں بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے برتن اور ہاتھ کالے کر کے لکڑیوں پر کھانا پکانا پڑتا ہے۔ سردیوں میں ناشتہ، کھانا بنانا تو دور کی بات منہ دھونے اور دیگر روزمرہ کے کاموں کے لیے گرم پانی تک میسر نہیں ہوتا۔ کئی بار احتجاج بھی کیا لیکن حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، مشکلات ہی مشکلات ہیں۔

سریاب روڈ اوربی بی زیارت ٹاون سے ملحقہ علاقوں کے مکین کہتے ہیں کہ گزشتہ 5 سال سے یہاں گیس کا مسئلہ ہے۔ گھروں میں لکڑی سمیت مہنگا سلنڈر بھروا کر گزارا کیا جاتا ہے، اس کے باوجود محکمے کی جانب سے ہزاروں روپے کے بلوں کی ادائیگی معاشی بوجھ سے کم نہیں۔