گوجرانوالہ: گیس لوڈشیڈنگ کے سبب ایل پی جی مہنگی، شہری شدید پریشانی میں مبتلا

(آئی این این نیوز)

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں گیس نے عوام سے منہ موڑا تو شہریوں نے متبادل کے طور پر ایل پی جی کا استعمال بڑھا دیا۔ مہنگے داموں ملنے والی ایل پی جی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

90روپے فی کلو گرام کے حساب سے ملنے والی ایل پی جی اب 130روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جس سے شہریوں کی پریشانی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باوجود بل پورے ادا کرتے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ کم از کم اتنی گیس فراہم کی جائے جس سے گھر کا چولہا جلتا رہے۔