چھٹی کے روز لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی

(آئی این این نیوز)

لاہور:چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ اور پتنگ بازی کا کھیل جا ری رہا ۔ پولیس نے ان ملزمان کے خلاف کارروائی کرسکی نہ ہی مقدمات درج کئے گئے۔

علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ باز ی کا خونی کھیل جاری رہا ، سارا دن اندرون شہر ، بھاٹی گیٹ ، لوہاری گیٹ ، مصری شاہ ، شادباغ ،لاری اڈا ، بادامی باغ ، لوئرمال ، مناواں،باٹا پور، نولکھا، کوٹ لکھپت ، مزنگ ، قلعہ گجر سنگھ ، گڑھی شاہو ، باغبانپورہ ، شالاماراور نصیر آباد سمیت مختلف علاقوں میں پتنگ با زی کا سلسلہ جاری رہا ۔