جوبائیڈن نے کابینہ ارکان نامزد کر دیئے، حتمی اعلان کانگریس کی منظوری سے مشروط

(آئی این این نیوز)

واشنگٹن:  نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی ٹیم نے کابینہ ارکان کی نامزدگی کر دی، باقاعدہ اعلان کانگریس کی منظوری کے بعد کیا جائےگا۔

جوبائیڈن کا انتخاب کابینہ مختلف نسلی گروپوں کی نمائندگی کے وعدے کی بھی عکاسی کرتا ہے ، لنڈا گرین لینڈ سیاہ فام، جب کہ الیجنڈرو میورکاس کیوبن امریکی ہیں، وہ لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔

اے ایف پی کے مطابق وزیر خزانہ کے لیے مرکزی بینک کی سابق سربراہ جینٹ یلن جب کہ وزیر دفاع کے لیے مشیل فلورنوی مضبوط امیدوار ہیں۔ اٹارنی جنرل کے لیے سیلی یاٹس، وزیر توانائی کے لیے الزبتھ شیروڈ رانڈل کے نام لیے جا رہے ہیں، چیف آف سٹاف کے لیے رون کلین متوقع نام ہیں۔ ادھر اورل ہینز کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نامزدکیا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق نامزدگیوں کا باقاعدہ اعلان جمعرات کو کیاجائے گا۔ان نامزدگیوں کی ابھی کانگریس سے منظوری باقی ہے ۔