فیصل آباد: خواتین کا تھرو بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نے اپنے نام کر لیا

(آئی این این نیوز)

فیصل آباد: فیصل آباد میں خواتین کے تھرو بال میچ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے 15 اسکور بنا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

بیسٹ آف تھری کے اس فائنل میچ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے 15 اسکور بنا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا جبکہ شاہین کلب دوسرے نمبر پر رہا، ٹیم مینجر کا کہنا تھا کہ لڑکیوں نے فٹنس برقرار رکھی اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑی بھی تھرو بال میں اپنا آپ منوانے کے لیے حکومتی سرپرستی کی خواہاں ہیں۔