وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، صوبے کے انتظامی امور پر بریفنگ

(آئی این این نیوز)

لاہور:  وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہے جس میں عثمان بزدار نے صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر عمران خان کو بریف کیا۔

وزیراعظم عمران خان کو عثمان بزدار نے عوامی ریلیف کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے روزگار سکیم، میڈیسن کارڈ، باہمت بزرگ پروگرام، سہولت بازاروں میں سستی اشیا کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف اقدامات کیے جائیں، عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے، پنجاب کے مختلف اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔