نیوزی لینڈ: قومی اسکواڈ کے 6 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

(آئی این این نیوز)

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل 6 اراکین کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگئے۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کرتے ہو ئے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی ہے جس پر ہیلتھ منسٹری نے آخری وارننگ بھی جاری کی ہے۔

کرکٹ اسکواڈ کے کرائسٹ چرچ پہنچنے پر گزشتہ روز پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ مثبت آنے والے 6 اراکین میں دو پہلے بھی وائرس کی ہسٹری رکھتے ہیں جب کہ چار نئے کیسز ہیں، کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے پر اراکین کو قرنطینہ بھیج دیا جائے گا جب کہ قرنطینہ میں اراکین مینجڈ آئسولیشن میں رہیں گے جب کہ تمام تحقیقات مکمل ہونے تک ٹریننگ کی سہولت سے روک دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، اس حوالے سے دورہ کرنے والی ٹیم مینجمینٹ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانبر نیوزی لینڈ منسٹری آف ہیلتھ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کو آخری وارننگ جاری کی گئی ہے، ٹیم کے چند اراکین کو سی سی ٹی وی کے ذریعے آئسولین کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے دیکھا گیا ہے،6 اراکین کی قرنطینہ میں کم از کم 4 بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی، پاکستان ٹیم منجمنٹ سے کہا گیا ہے کہ تمام ممبران کو کمرے تک رہنے کا پابند بنایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے والے تمام کرکٹرز ہیں اور پروٹوکولز کی اگر مزید خلاف ورزی ہوئی تو دورہ خدشات کا شکار ہو جائے گا۔

اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ میں آئسولیشن میں موجود ہیں، انہوں نے ائیر پورٹ پر گلے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ اور دوسرا 20 دسمبرکو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کا تیسر ا میچ میچ 22 دسمبر کو نیپیئر میں ہوگا۔