فرحان اور عروہ شادی کے 3 سال بعد ہی جدا ہونے کو تیار

(آئی این این نیوز)

لاہور: گلوکارواداکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے شادی کے 3سال بعد ہی ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

واضح رہے کہ عروہ اور فرحان دسمبر 2016 میں شادی بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی قرار دیا جا رہا تھا۔ دونوں کے مداحوں کی جانب سے مذکورہ خبرپر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔