مخالفین کے جلسے ‘کورونا پھیلاؤ’ مہم کا حصہ ثابت ہوں گے: گورنر پنجاب چودھری سرور

(آئی این این نیوز)

لاہور:  گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ مخالفین کے جلسے ‘کورونا پھیلاؤ’ مہم کا حصہ ثابت ہوں گے، یہ وقت حکومت کیخلاف نہیں کورونا کے خلاف جنگ لڑ نے کا ہے، اپوزیشن کی جلسوں کی ضد کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، پہلی بار موجودہ حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے مشن پر گامز ن ہیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے ہر سطح پر ایس او پیز پر مکمل عملددرآمد ضروری ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کا کہنا تھا وزیر اعظم پر قوم کو مکمل اعتماد ہے، اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے، اپوزیشن کو چاہیے وہ جلسوں کی ضد کو چھوڑ کر کورونا ایس اوپیز پر عمل کرے۔