سردی میں اضافہ: آئندہ چند ہفتوں میں گیس بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ

(آئی این این نیوز)

اسلام آباد:  گیس صارفین کے لئے بری خبر، آئندہ چند ہفتوں میں گیس بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے، سردی بڑھنے سے گیس شارٹ فال اڑھائی ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ سکتا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ممکنہ گیس بحران سے نمٹنے کیلئے اضافی ایل این جی درآمد یقینی بنائی جا رہی ہے۔