سپرماڈل حلیمہ آدن اسلام کی خاطر ماڈلنگ سے دور ہوگئیں

(آئی این این نیوز)

لاس اینجلس:  باحجاب صومالین نژاد امریکی سپرماڈل 23 سالہ حلیمہ آدن نے دین اسلام کی خاطر فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا سے کناری کشی کر لی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے باحجا ب ماڈلنگ پرکئی مسلمان ماڈلز بھی طنز کا نشانہ بناتی رہیں،انہیں اپنے اچھےموقف پر قائم رہنےپر شہرت ملی اور ایک عربی میگزین میں سرورق پر شائع کیا گیا۔شوبز کی چمک دمک میں چند سال گزارنے کے بعد دو دن قبل ہی حلیمہ آدن نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں رنگا رنگ اور مصنوعی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا ہے۔