کراچی ڈیفنس فیز 4 میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو مارے گئے، اسلحہ برآمد

(آئی این این نیوز)

کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں پولیس مقابلے میں 5 ڈکو مارے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران مارے گئے ملزمان گھروں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

ملزموں کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی شناخت کے بعد کریمنل ریکارڈ بھی جمع کیا جائیگا۔