نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

(آئی این این نیوز)

کرائسٹ چرچ:  نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کرکٹ حکام میں کھلبلی مچ گئی، سیریز سے پہلے کوویڈ کلیئرنس درد سر بن گئی، موجودہ صورتحال میں کھلاڑی ٹریننگ شروع نہ کر سکے۔

ایک اچھی خبر یہ ہے کہ 6 میں سے 3 ارکان کے ٹیسٹ اب منفی آ گئے ہیں۔ کیوی آفیشلز کی پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کی دھمکی پر قومی سکواڈ بہت محتاط ہوگیا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو کڑی نگرانی کا بھی ٹاسک دے دیا تھا۔

14 روز آئیسولیشن اور طبی معائنوں میں گزارنے کے بعد کھلاڑی اِن ایکشن ہو سکیں گے۔ پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 دسمبر کو شروع ہوگی۔