اللہ تعالیٰ نے زہر کی ایک مخصوص مقدار کے اندر شفاء بھی رکھی ہے

تحریر===اقبال چوہدری===اللہ تعالی نے اگر زہر کو پیدا کیا تو اس میں (ایک خاص مقدار میں کھانے سے) شفاء بھی رکھی ھے*

*کرونا کی تباہ کاریوں سے انکار نہیں!!! لیکن کرونا کا ایک دوسرا رخ بھی ہے:*

*مضمون کو غور سے پڑھیں.*

*1. کرونا نے انسان کو دوبارہ اس کی انسانیت کی طرف، اس کےخالق کی طرف اور اس کے اخلاق کی طرف متوجہ کیاہے۔*

*2. اس نے پوری دنیا میں تمام عیش وطرب کے مراکز بند کر دیئے ہیں ۔سینما گھر، نائٹ کلب، رقص گاہیں، شراب خانے، جواخانے اور جنسی بےراہ روی کے مراکز بند ہیں بلکہ سود کی شرح بھی کم کر دی گئی ہے۔*

*3. اس نے خاندانوں کو ایک طویل جدائی کے بعد ان کے گھروں میں دوبارہ اکٹھا کیا ہے۔*

*4. اس نے اجنبی مرد اور عورت کو ایک دوسرے کو بوسہ دینے سے بھی روکا۔*

*5. اس نے عالمی ادارہ صحت کواس بات کے اعتراف پر مجبور کیا کہ شراب پینا تباہی ہے، لہذا اس سے اجتناب کیا جائے۔*

*6. اس نے صحت کے تمام اداروں کو یہ بات کہنے پر مجبور کیا کہ درندے، شکاری پرندے، خون، مردار اور مریض جانور صحت کے لیے تباہ کن ہیں۔*

*7. اس نے انسان کو سکھایا کہ چھینکنے کا طریقہ کیا ہے، صفائی کس طرح کی جاتی ہے جو ہمیں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے 1450 سال پہلے بتایا ہے۔*

*8. اس نے فوجی بجٹ کا ایک تہائی حصہ صحت کی طرف منتقل کیاہے۔*

*9. اس نے دونوں جنسوں کے اختلاط کو مذموم قرار دیا ہے۔*

*10. اس نے دنیا کے بعض بڑے ممالک کے حکمرانوں کو بتا دیا کہ لوگوں کو گھروں میں پابند کرنے، جبری بٹھانے اور ان کی آزادی چھین لینے کا معنی کیا ہوتے ہیں۔*

*11. اس نے لوگوں کو اللہ سے دعا مانگنے، زاری کرنے اور استغفار کرنے پر مجبور اور منکرات اور گناہ چھوڑنے پر آمادہ کیا ہے۔*

*12. اس نے متکبرین کے کبر وغرور کا سر پھوڑ دیا اور انہیں عام انسانوں کی طرح لباس پہنایا۔*

*13. اس نے دنیا میں کارخانوں کی زہریلی گیس اور دیگر آلودگیوں کو کم کرنے کی طرف متوجہ کیا جن آلودگیوں نے باغات، جنگلات، دریا اور سمندروں کو گندا کیا ہے۔*

*14. اس نے ٹیکنالوجی کو رب ماننے والوں کو دوبارہ حقیقی رب کی طرف متوجہ کیا ہے۔*

*15. اس نے حکمرانوں کو جیلوں اور قیدیوں کی حالت ٹھیک کرنے پر آمادہ کیا ہے۔*

*16. اور سب سے بڑا کارنامہ اس کا یہ ہے کہ اس نے انسانوں کو اللہ کی وحدانیت کی طرف متوجہ کیا اور شرک اور غیر اللہ سے مدد مانگنے سے منع کیا ہے۔*

*آج عملی طور پر یہ بات واضح ہوگئی کہ کس طرح بظاہر ایک وائرس لیکن حقیقت میں اللہ کا ایک سپاہی انسانیت کے لیے شر کے بجائے خیر کا باعث بن گیا۔*
*تو اے لوگو! کرونا وائرس پر لعنت مت بھیجو ! یہ تمہارے خیر کے لیے آیا ہے کہ اب انسانیت اس طرح نہ ہو گی جس طرح پہلے تھی۔۔*

*ہمیں نقاب کرنا آ گیا، ہمیں وضو کا طریقہ آگیا، ہمیں صفائی کی سمجھ آگئی، نامحرم سے سلام نہیں کرنا ہمیں پتا چل گیا، شادی ہال بند، سادگی سے شادی عقل میں آگیا، کولڈ ڈرنک، آئس شراب، جنک فوڈ، فضول خرچی سے بچنا وغیرہ وغیرہ سب سمجھ آگیا،*

*واہ رے کرونا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*
*جب علمائے دین چیخ چیخ کے سمجھاتے رہے سمجھ نہ آیا*
*قربان جاؤں کرونا*
*تو نے کتنی جلدی اسلام سمجھا دیا!!!*