پاکستان میں 2018ء کے مقابلہ میں فری لانسنگ کی آمدنی میں 42 فیصد اضافہ

(آئی این این نیوز)

اسلام آباد: (اے پی پی) پاکستان میں 60 ہزار سے زیادہ فری لانسرز موجود ہیں۔ 2018ء کے مقابلہ میں فری لانسنگ کی آمدنی میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018ء کے مقابلہ میں فری لانسنگ کے شعبہ سے حاصل آمدن 42 فیصد تک بڑھ چکی ہے اور صنعت میں نمایاں ترقی کے باعث دنیا کے دس بڑے ممالک میں پاکستان چوتھا بڑا ملک ہے۔

بھارت ساتویں اور بنگلا دیش آٹھویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والے 57 فیصد فری لانسرز کی عمریں 25 تا 34 سال ہیں۔

عالمی بینک نے کہا ہے کہ امریکا، بھارت، بنگلا دیش اور فلپائن کے ساتھ ساتھ پاکستان میں فری لانسرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔