چینی وزیر دفاع کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب، صدر مملکت نے اعزاز سے نوازا

(آئی این این نیوز)

اسلام آباد: چین کے وزیر دفاع کو نشان امتیاز ملڑی سے نواز دیا گیا۔ جنرل وی فینگ کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔

پاکستان اور چین ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں: آرمی چیف

یاد رہے گزشتہ روز آرمی چیف اور چینی وزیر دفاع وائی فنگ کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان نے علاقائی امن اور استحکام کے قیام میں پاک فوج کے پر خلوص کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر پاکستان کی غیر متزلزل سپورٹ کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ہم ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مستقبل کے چیلنجز کے باوجود ہمارے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔