ترکی میں کورونا سے بچاؤ کیلئے جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک کرفیو کا اعلان

(آئی این این نیوز)

انقرہ:  ترکی میں کورونا سے بچاؤ کیلئے مزید اقدامات کے تحت جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک کرفیو کا اعلان کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، ترکی نے کورونا کی پانچ کروڑ ویکسین بھی خریدی ہیں جو رواں ماہ سے شہریوں کو فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ترکی میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 38 ہزار 847 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 2 لاکھ 20 ہزار 374 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ ملک میں اموات کی تعداد 13 ہزار 746 تک پہنچ چکی ہے، گزشتہ روز ترکی میں مزید 185 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔