دورہ نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کی اجازت نہ مل سکی

(آئی این این نیوز)

آکلینڈ:نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کی اجازت نہ ملی، نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کے مطابق جب تک میڈیکل حکام مطمئن نہیں ہوتے، ٹیم کو گراؤنڈ میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے امید ظاہر کی گئی تھی کہ کوویڈ 19 کے ٹیسٹ نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائےگی۔