پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں ردوبدل، پٹرول پر لیوی میں 1 روپے 32 پیسے لٹر کمی

(آئی این این نیوز)

رپورٹ : اقبال چوہدری

لاہور:  حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں ردوبدل کردیا، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر، پٹرول پر 1 روپے 32 پیسےکمی کی گئی ہے۔لیوی میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگیاہے۔

ڈیزل پر فریٹ مارجن 22 پیسے فی لٹر کم ہوگیا ، ڈیزل پر فریٹ 97 پیسے سے کم ہوکر 75 پیسے فی لیٹر ہوگیا ، پیٹرول پر فریٹ مارجن 4 پیسے فی لٹر کم ہوگیا، پیٹرول پر فریٹ 3 روپے 48 پیسے سے کم ہوکر 3 روپے 44 پیسے ہوگیا۔