علمائے کرام کا مساجد میں نماز باجماعت، جمعہ و تراویح کے اجتماعات کا اعلان

 

تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے فوری طور پر مساجد کھولنے اور ان میں باجماعت نمازوں کا انعقاد کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا مساجد سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، مساجد میں جمعہ کی نماز اور رمضان المبارک میں تراویح کی ادائیگی ہوگی۔

یہ اعلان وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مفتی تقی عثمانی، اتحاد تنظیم المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمن الرحمن نے کیا۔ اس موقع پر شاہ اویس نورانی، مولانا راشد سومرو، محمد حسین محنتی، حافظ محمد سلفی، مولانا یوسف قصوری، قاری عثمان، مولانا اعجاز مصطفی اور دیگر علماء کرام شریک تھے۔