جب تک کورونا ویکسین نہیں آجاتی معمول کے مطابق حج نہیں ہوگا: وزیر مذہبی امور

(آئی این این نیوز)

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین جب تک نہیں آجاتی معمول کےمطابق حج نہیں ہوگا۔

نور الحق قادری نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ جب تک کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی ایس اوپیز کےتحت ہی حج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے فی الحال سبسڈی کےامور پر بات نہیں ہوئی۔