دورہ نیوزی لینڈ: قومی سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

(آئی این این نیوز)

کرائسٹ چرچ:  دورہ نیوزی لینڈ پر گئی قومی کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

نویں روز (جمعرات) چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی، جن ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد اپنی آئسولیشن کی بقیہ مدت میں ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

بارہویں روز پانچویں کوویڈ 19 ٹیسٹ کیے جائیں گے جو ارکان آئسولیشن کی مدت کے 14 ویں روز ہونے والا اپنا ہیلتھ چیک اپ کلیئر کرلیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔