بالی ووڈ اداکار اور بھارتی ممبر پارلیمنٹ سنی دیول کرونا وائرس کا شکار

(آئی این این نیوز)

ممبئی: بھارتی اداکار اور رکن پارلیمنٹ سنی دیول کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ہماچل پردیش کے سکریٹری صحت نے سنی دیول کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔ سکریٹری صحت امیتابھ اوستھی نے بتایا کہ سنی دیول کچھ دنوں سے ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں مقیم ہیں، کلو کے چیف میڈیکل آفیسر سے موصولہ اطلاع کے مطابق رکن پارلیمنٹ اور ان کے دوست ممبئی جانے کے لئے روانہ ہو رہے تھے لیکن منگل کے روز ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔