رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ہدف سے 19ارب زائد ٹیکس جمع

(آئی این این نیوز)

رپورٹ : اقبال چوہدری

اسلام آباد: 

 ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ہدف سے19ارب روپے زائد ریونیوحاصل کرلیا۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران مجموعی طور پر 1688ارب روپے کی خالص ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو کہ 1669ارب روپے کے مقررہ ہدف سے زائد ہیں۔

مجموعی ٹیکس وصولیوں میں سے انکم ٹیکس کی مد میں577 ارب روپے، سیلز ٹیکس743ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی104 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں264ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں1623 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہوا تھا۔