گوجرانوالہ: 100 سال پرانے سٹی ریلوے سٹیشن کی عمارت کھنڈر میں تبدیل

(آئی این این نیوز)

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں سو سال پرانے سٹی ریلوے سٹیشن کی عمارت پر مالیاتی ادارے تو نہ بن سکے البتہ عمارت کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے، جس کے بعد اس جگہ کو نشئیوں اور آوارہ کتوں نے اپنی آماجگاہ بنالیا۔

سابقہ دور حکومت میں سٹی ریلوے سٹیشن کو مسمار کر کے اس جگہ پر بینک اور فوڈ سٹریٹ بنانے کے کام شروع کیا گیا جو کہ کچھ عرصہ بعد رک گیا جس کے بعد سے یہ بیش قیمت اراضی اب ویران پڑی ہے۔ صنعتکاروں و تاجروں کا کہنا ہے کہ سٹی ریلوے سٹیشن گوجرانوالہ کی پہچان اور ثقافت ہے، اس کو دوبارہ بحال کیا جائے۔