نیوزی لینڈ: قومی اسکواڈ کے 54 میں سے 44 ارکان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

(آئی این این نیوز)

آکلینڈ:  نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل 54 میں سے 44 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی۔ نیوزی لینڈ حکومت نے پاکستان ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت نہیں دی۔

کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوئی تھی۔ اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ میں موجود ہیں جہاں ان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے قومی اسکواڈ کو اپنی 14 روزہ آئسولیشن کی مدت ہوٹل میں ہی پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی اسکواڈ آئسولیشن کے دوران ٹریننگ نہیں کرے گا۔