ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

(آئی این این نیوز)

رپورٹ : اقبال چوہدری

 کراچی: 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

سیکریٹری ان لینڈ ریونیو سروس ایف بی آر نے لارج ٹیکس پیئرز آفسز، میڈیم ٹیکس آفس کارپوریٹ ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز کے تمام چیف کمشنر کو اس ضمن میں باقاعدہ مکتوب بھی ارسال کردیا ہے۔

مکتوب میں کیاگیاہے کہ قانون کے تحت انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کے لئے نوے دن دیے جاتے ہیں۔ ان لینڈ ریونیو سروس ایف بی آر نے 8 ستمبر کو ریٹرن کا فارم جاری کیا اور پہلی تاریخ 30 ستمبر دی۔

ریٹرن جمع کرانے والوں کی سہولت کے لئے توسیع 8 دسمبر2020 تک کی گئی۔ خط میں کہاگیاہے کہ بار بار انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع سے ٹیکس اتھارٹی کی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

کمشنرز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ انفرادی طور پر ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع دے سکیں۔ خط میں کیاگیاہے کہ  دسمبر 8 کے بعد ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ کمشنرز کیس ٹو کیس بنیاد پر ریٹرن فائل کرنے کی اجازت دیں۔