کورونا: کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

(آئی این این نیوز)

کورونا کےبڑھتےکیسز کی وجہ سے کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی کے ضلع غربی کے 13علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق کل یعنی 5 دسمبر سے 18 دسمبر تک بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، گڈاپ اور کیماڑی کے مخصوص علاقوں میں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسلام نگر، سعیدآباد، مہاجرکیمپ، معمارآباد، یوسف گوٹھ، کیماڑی، داتانگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حنیف آباد، پاک کالونی، میٹروول، بوانی چالی اور فرنٹیئر کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

خیال رہے کہ ملک میں آج کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے جب کہ 3200 سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔