بشریٰ انصاری کی اسماعیل تارا اور تحسین جاوید کیساتھ 40 سال پرانی یادگار تصویر

(آئی این این نیوز)

کراچی: 

اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستان کے لیجنڈ فنکاروں اسماعیل تارا اور تحسین جاوید کے ساتھ 40 سال پرانی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

بشریٰ انصاری انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال رہتی ہیں اور اپنے اکاؤنٹ پر تقریباً روزانہ ہی ماضی کی خوبصورت  اور نایاب تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اداکار اسماعیل تارا اور پاکستان کے لیجنڈ گلوکار تحسین جاوید کے ساتھ 1981 میں لی گئی یادگار تصویر شیئر کی۔

بشریٰ انصاری نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کس تصویر کس موقع پر لی گئی تھی۔ لوگوں نے اس تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے 80 کی دہائی کے زمانے کو پاکستان شوبز کا گولڈن دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ فنکار کہاں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی بشریٰ انصاری نے 1982 میں لی گئی اپنی اور اداکارہ عظمیٰ گیلانی کی بھی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی جس میں دونوں نوجوان اور بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو صرف تصاویر شیئر کرنے کے لیے نہیں بلکہ آگاہی پھیلانے کے لیے بھی استعمال کرتی ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی چینی کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے چینی کے بجائے گڑ استعمال کرنے کی درخواست کی تھی اور پاکستانی کسانوں کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔