انڈے اور مرغی کی ہول سیل خرید و فروخت کا طریقہ کار مقرر

(آئی این این نیوز)

رپورٹ : اقبال چوہدری

کراچی: انڈے، مرغی اور مرغی کے گوشت کی ہول سیل خرید و فروخت کا طریقہ کار مقرر کر دیا گیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بغیر اوپن آکشن کے انڈوں، مرغی اور مرغی کے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق ہول سیل اوپن آکشن صرف نیو سبزی منڈی میں ہو سکے گا، ڈیلر، خریدار یا کوئی بھی شخص مارکیٹ کمیٹی کے قواعد پر عمل کا پابند ہو گا۔

کمشنر افتخار شالوانی کراچی کے مطابق شفاف طریقہ کار مقرر کرنے سے انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام میں مدد ملے گی، اعلامیے کا نفاذ 10 دسمبر سے ہو گا۔