‘خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ، سہولیات دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل’

(آئی این این نیوز)

لاہور:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنہیں سہولیات دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی پنجاب حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم کے حوالے سے سپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف کراچکی ہے، 9 نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز اور 2 ڈگری کالجز کے علاوہ والدین، عوام کی مدد کیلئے ہیلپ لائن 1162 اور دیگر بے شمار منصوبے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔